اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: کلنٹن کے دورہ وزارت خارجہ کے ایک ملازم نے ایف بی آئی کو بتایا کہ ہلیری کلنٹن نے وزارت خارجہ کے سامان کو واشنگٹن میں واقع اپنے گھر منتقل کیا تھا۔
وزارت خارجہ کے ملازم نے کلنٹن پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے ایف بی آئی سے بتایا کہ: ہلیری کلنٹن نے اپنے وزارت خارجہ کے دور میں فرنیچر، بلب اور وزارت خارجہ کے بہت سے سامان واشنگٹن ڈی سی میں واقع اپنے گھر منتقل کئے تھے۔ اب فی الحال نہیں معلوم وہ سامان وزارت خارجہ میں دوبارہ منتقل کئے گئے یا نہیں۔
مذکورہ ملازم کو 2009 میں ملازمت پر رکھا گیا تھا، یعنی جس وقت کلنٹن کو وزارت خارجہ کا قلمدان ملا تھا مگر 2013 میں جب ان کی مدت پوری ہوگئی تو اس وقت مذکورہ ملازم ان کے ملازمین میں شامل نہیں تھا۔
اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ الزامات بےبنیاد ہیں، کلنٹن صرف وہی سامان لے گئی تھیں جو ان کا اپنا نجی سامان تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169